Sponsored
Sponsored
Free Edition
Verified Content
Kamyabi ka Mughalta / کامیابی کا مغالطہ
Overview
ترقی یافتہ مغربی ممالک میں طویل عرصے سے سیلف ہیلف لٹریچر کی دھوم ہے۔ وہاں اس موضوع پر لکھی گئی کتابیں ہاتھوں ہاتھ بکتی ہیں۔ قریب دو عشروں سے پاکستان میں بھی مغربی سیلف ہیلپ لٹریچر کے تراجم کر کے دھڑا دھڑ فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کتابوں میں مختلف واقعات کی بنیاد پر زندگی کے سفر میں کامیابی کے گُر سکھائے جاتے ہیں۔ اب تو پاکستان میںکئی ایسے موٹیویشنل ٹرینر بھی ہیں جو مختلف تعلیمی اداروں اور دفاتر میں جاکر ورک شاپس منعقد کر کہ لوگوں کو کامیاب بننے کے طریقے سکھاتے ہیں ۔
ہمارا احساس ہے کہ ایک طویل عرصے سے ایسی کتابوں اور کامیابی کا سبق دینے والے خطیبوں کو ایک طرح سے Passive قسم کے قارئین و سامعین میسر تھے ۔ اس صورتحال میں یہ کتاب ان کے برعکس نقطہ نظر کے ابلاغ کا نقطۂ آغاز ہے۔ مصنف عاطف حسین نے پہلے ان موٹیویشنل سپیکرز کی ’’چرب زبانیوں‘‘ کا تعاقب فیس بک پر تبصروں کی صورت میں کیا۔
جب وہاں آراء کا تصادم ہوا تو انہوںنے سنجیدگی سے اس موضوع کا مطالعہ شروع کیا اور واقعی شواہد اور ذاتی تجربات کی بنیاد پر ان موٹیویشنل سپیکرز کے بلند بانگ دعوؤں کا تنقیدی جائزہ لیا۔ کتاب میں انہوں نے حتی المقدور حوالوں کے ساتھ اپنا موقف بیان کرنے کی کوشش ہے۔
جہاں بھی کوئی انگریزی حوالہ دیا ہے اس کے ساتھ قارئین کی آسانی کے لیے اردو ترجمہ بھی شامل کر دیا ہے۔ مصنف نے موٹیویشنل سپیکرز کے کامیابی ،خوشی، قسمت وغیرہ سے متعلق مقبول نظریات اور کہانیوں کو ڈھکوسلے قرار دیا ہے اور ان کے موقف کا خلاصہ یہ ہے کہ ہر انسان کی کامیابی ، خوشی اور راحت کی تعریف الگ ہوتی ہے جو اس کے ماحول، روایت اور امکانات کے ساتھ جڑی ہوتی ہے، اسے کارپوریٹ دنیا کی عینک سے دیکھنا زیادتی ہے۔

36,114 currently reading
152,889 want to read
Sponsored
Sponsored
Book details & editions
| ISBN | 36191728 |
| Publisher | Emel Publishers Office # 12 Mujahid Plaza Blue area Islamabad , Pakistan |
| Publication date | January 2012 |
| Language | URD |
| Pages | 122 pages |
Sponsored
Sponsored
Ratings & Reviews
5 ★
42%
4 ★
34%
3 ★
16%
2 ★
5%
1 ★
3%
3.80
BlueReads Choice
Sponsored
Write a Review
Community Reviews
Sort by: